ابنا: نیٹو نے لیبیا پر بمباری کی مدت میں دوسری مرتبہ مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اس کی منظوری مشن کی مدت ختم ہونے سے ایک ہفتہ پہلے دی گئی۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرز فوگہ راسمو سین نے ایک بیان میں کہا کہ نیٹو جب تک ضروری ہوا لیبیا میں اپنا مشن جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ تاہم اس کی کوشش ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو آپریشن اختتام کو پہنچادیا جائے۔ لیبیا میں سات ماہ تک جاری رہنے والی لڑآئی کے سبب معمر قذافی کے حامی بنی ولید میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔اور معمر قذافی کا انجام صدام ، حسنی مبارک اور بن علی جیسا ہونے والا ہے۔.........
/169